the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 15 اکتوبر / اسرائیل کے صدر کی جانب سے صدر جمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی کے اعزاز میں اہتمام کئے جانے والے عشائیے میں جناب مکھرجی کی تقریر کا متن حسب ذیل ہے: 
عزت مآب صدر مملکت اسرائیل 
جناب روئیون ریولن ، 
محترمہ ریولن اور محترم حضرات وخواتین !
میرے لئے یہ بات انتہائی باعث فخر ہے کہ مجھے ہندوستانی صدر کی حیثیت سے اسرائیل کے دورے پر آنے والے پہلے ہندوستانی صد ر کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔نوبل اعزاز یافتہ محترم شائی اگنان نے ایک بار کہا تھا ، ’’اگر ہم بہترین سبزے کی خوشبو ، مصالحوں کی مہک اور اچھے پھلوں خوشبو محسوس کریں تو ہم اسے مسرت سے زیادہ اپنے لئے دعا کانتیجہ تصو ر کرتے ہیں ۔‘‘ میں اس موقع پر اپنے خطاب کاآغاز ، مجھے دئے جانے والے گرم جوش استقبالئے ، آپ کی فیاض میزبانی اور آپ کے ملک کے عوام کی جانب سے اظہار کئے جانے والے دوستی کے جذبات کے لئے شکر گزاری کے اظہار سے کرنا چاہوں گا۔
جناب صدر ! 
ہم ہندوستان میں آپ کو ایک انتہائی بہادر اور صاحب استقلال شخصیت تصور کرتے ہیں۔آپ ایک ایسے ملک کی رہنمائی کررہے ہیں جس نے اپنی پوری تاریخ میں متعدد آزمائشوں کا سامنا کیا اور جس کے عوام نے ہر چیلنج کا سامنا انتہائی بہادری کے ساتھ کیا ہے ۔اسرائیلی لیڈروں نے سخت محنت ،جدت طرازی اور مسلسل ترقی کے جادے پر اپنے عوام کی رہنمائی کی ہے ۔ان کی کوششوں نے ہی اسرائیلی عوام کو آج کے مفتخر ،پُر اعتماد اورْ خود کفیل لوگوں کی شکل میں اجاگر کیا ہے۔ 
عزت مآب صدر محترم !
میں ایک ایسے وقت میں اسرائیل آیا ہوں جب ہند ۔اسرائیل تعلقات کو بہترین قرار دیا جاسکتا ہے۔در اصل ہند اور اسرائیل کے درمیان باہمی رابطوں کی تاریخ صدیوں پرانی ہے۔تاریخ بتاتی ہے کہ ہندوستان نے اب سے دوہزار سے زائد سال سے قبل 175 بی سی میں اسرائیل کے گمشدہ قبیلے کے افراد کا خیر مقدم کیا تھا۔بعد میں اسرائیلی لوگوں کے گرو ہ یکے بعد دیگرے ہندوستان آتے رہے اور ہندوستانی سماج میں جذب ہوتے رہے اور ان کی مذہبی روایات بھی ہندوستان کی مشترکہ تہذیب میں جذب ہوتی چلی گئیں۔ہمارے تعلیمی



اداروں میں اسرائیلی مملکت کے قیام سے پہلے ہی یہودی زبان ہیبرو کی تعلیم دی جاتی رہی ہے۔شاعرو ں،اداکاروں ،مدرسین اور صنعت کاروں کے ساتھ ساتھ ہندوستانی فوج میں جنرل تک کے عہدوں پر فائز ونے والے ہندوستانی یہودیوں نے ہمار ے سماج کو اپنی روایات سے مالا مال کیا ہے۔
بیسویں صدی عیسوی کے دوران ٹکراؤ ،تقسیم اور انسانی صعوبتوں کے نتیجے میں ہمارے دو ممالک وجود میں آئے ۔ہم نے متعدد چیلنجوں کا سامنا کیا لیکن ہمارے رہنماؤں نے جمہوریت میں اپنا اعتماد بحال رکھا۔وہ تعمیر ملک وقوم میں تعلیم اور سائنس کی طاقت میں یقین رکھتے تھے ،آج ہماری مضبوط اور فعال جمہوریتیں ہمارے بانی بابائے قوم کے تئیں عہد بستہ ہیں۔
جناب صدر ! 
ہمیں اکیسویں صدی کے چیلنج مسلسل درپیش ہیں ۔ہماری آئند ہ نسلوں کو ان مختلف چیلنجوں کا کامیابی کے ساتھ سامنا کرنا ہوگا جن میں انتہا پسندی کی عالمگیریت ،تبدیلی ماحولیات کے سنگین اثرات اور پانی کی قلت جیسے مسائل شامل ہیں ۔ہماری سرکاروں کو اپنے عوام کی ابھرتی ہوئی خواہشوں اور آرزوؤں کی تکمیل کرنی ہوگی ۔ آج ہماری عالمی برادری کو عقل وذہانت کے استعمال کے ساتھ غیر معمولی نوعیت کے سنگین مسائل کے حل کے عمل میں رواداری اور مفاہمت کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔ 
جناب صدر !
آج کے اس سنگین منظرنامے میں ہمیں سنسکرت کا اشلوک’’ وسودھیو کٹمبکم ‘‘یادآتا ہے۔یہ ہمارے مہا اپانشد میں موجود ہے،جو ہمیں بتاتا ہے کہ پوری دنیا ایک کنبے کی حیثیت رکھتی ہے۔ میں اس میں یہ مزید اضافہ کرنا چاہوں گا کہ یہ ایک قدیم ویدک فلسفہ ہے جو آج کی عالمگیریت پر مبنی دنیا میں سب سے زیادہ برمحل محسوس ہوتا ہے ۔ انہی الفاظ کے ساتھ میں ایک بار پھر آپ کی خدمت میں ہندوستان آنے کی دعوت پیش کرتا ہوں اور ایک بار پھر آپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نئی دلی میں آپ کا استقبال کرنے کا خواہشمند ہوں۔
خواتین وحضرات !
میں اس موقع پر آپ سب کو اپنے ساتھ ہم نوشی کی دعوت دیتا ہوں اور صدر محترم جناب ریولن اور محترمہ ریولن کی صحت اور تندرسی اور خوشحالی کے لئے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ ہم نوشی کی یہ دعوت! ہند اور اسرائیل کی مسلسل بڑھتی دوستی ،اس خطے میں قیام امن اور اسرائیلی عوام کی ترقی اور آسودگی کے نام !
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.